وہاڑی پولیس تھانہ ٹھینگی کا منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن

وہاڑی پولیس تھانہ ٹھینگی کا منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف ببی گرفتار. ملزم کے قبضہ سے ایک من سے زائد چرس سمیت دیگر منشیات برآمد ۔ انجمن تاجران اور شہریوں کا پولیس کی شاندار کاروائی پر خراج تحسین

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ ٹھینگی نے منشیات ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش علی اصغر عرف ببی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ۔ کاروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 60کلو 560گرام چرس بھی برآمد کرلی ہے . ملزمان کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے بھی ریڈ کئے جا رہے ہیں.ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود کی ہدایات پر منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن جاری ہے.دوسری طرف پولیس کی شاندار کاروائی پر مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ،راؤ خلیل الرحمان سمیت سول سوسائٹی اور شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے اور ڈی پی او وہاڑی سمیت پولیس تھانہ ٹھینگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی ایسی کاروائیوں سے منشیات کا خاتمہ یقینی ہوگا اور ہم عوام پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ منشیات فروش کسی رعائیت کے مستحق نہ ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here