وہاڑی *پولیس تھانہ مترو کی کاروائی. رپوٹ ساجد چوہدری بیوروچیف اپنی بات نیوز چینل وہاڑی

وہاڑی
*پولیس تھانہ مترو کی کاروائی۔ بین الاضلاعی ریکارڈ یافتہ مویشی چور/سرقہ موٹر سائیکل گینگ کے 6 ممبران گرفتار.2لاکھ نقدی سمیت 6لاکھ 20ہزار سے زائد مالیتی مال مسروقہ, نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی کار اور کلاشنکوف برآمد*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ مترو نے کاروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی مویشی چور اور سرقہ مویشی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ محفوظ عرف مٹھی گینگ کے 6ممبران حبیب, شاہد, محفوظ, آصف, اکرم اور سہیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے6لاکھ 20ہزار سےزائد مالیتی مال مسروقہ 11بکرے اور بکریاں, نقدی 2لاکھ روپے, 5موبائل فون, اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور کلاشنکوف برآمد کر لی. علاقہ میں وارداتوں کی روک تھام کے پیش نظر ڈی, ایس پی میلسی نعیم عباس کی سربراہی میں ایس ایچ او مترو رائے محمد اکرم اور اے ایس آئی محمد اسماعیل پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے شب و روز کی محنت سے نہ صرف ملزمان کو ٹریس کیا بلکہ ان کے قبضہ سے ریکوری کو بھی یقینی بنایا. ملزمان تھانہ مترو کے 13مقدمات میں ملوث تھے اورمویشی چوری کر کے دور دراز کے علاقوں میں فروخت کر دیتے تھے جن کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کیا گیا۔ ایس ایچ او مترو رائے محمد اکرم نے برآمد شدہ مال مسروقہ اپنی نگرانی میں اصل مالکان کے حوالے کر دیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here