وہاڑی پولیس۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مکمل عبور رکھتی ہے

وہاڑی پولیس کی پیشہ ورانہ مشقیں جاری

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ایلیٹ فورس کے ڈی ای جی اور ایس ای جی گروپ کے لئے تین روزہ پیشہ ورانہ فائرنگ مشقوں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد ایلیٹ فورس کو ویپن ہنڈلنگ اور ریپڈ فائر پر عبور حاصل کروانا ہے تاکہ ا یمرجنسی کی صورت میں بروقت اور درست رسپانس دیا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کے مطابق فائرنگ پریکٹس سے فورس کی صلاحیتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں مہارت اوردشمن کے حملوں کو ناکام بنا نے کی صلاحیت پر گرفت حاصل کرنا ھے . فائرنگ مشقوں کے دوران انچارج ایلیٹ وہاڑی رانا اسد علی بھی موجود تھے.

Leave a Reply