وہاڑی ورکشاپ میں کام سیکھنے والے کم سن بچے پر الیکٹریشن استاد کا بہیمانہ تشدد، بچے کو ربڑ والے بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا


وہاڑی ورکشاپ میں کام سیکھنے والے کم سن بچے پر الیکٹریشن استاد کا بہیمانہ تشدد، بچے کو ربڑ والے بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا
وہاڑی چوک میتلا بہاولپور روڑ پاندہ مارکیٹ میں کام سیکھنے کیلئے آئے ہوئے بچے پر الیکٹریشن استاد کا معمولی سی غلطی پر بہیمانہ تشدد، بچے کو ربڑ بیلٹ سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ وہاں پر موجود کسٹمرز نے بھی الیکٹریشن استاد کو بچے کو مارنے سے منع کیا لیکن استاد نے کسٹمرز سے بھی بدتمیزی کی جس سے وہاں پر موجود کسی کسٹمر نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی جس کے فوری بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کردی، پولیس کی طرف سے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here