وہاڑی میں بھٹہ خشت نےاول اینٹ کے نام پر دوئم اینٹ کی ڈلیوری ،بھٹوں پر بنی چمنی کی لمبائی انتہائی کم اور فضلہ جات و پلاسٹک کے جلنے سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کےلئے عوامی حلقوں نے ڈی سی او وہاڑی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

تفصیل کے مطابق وہاڑی میں رتہ ٹبہ پکھی موڑ روڈ پر قائم بھٹوں نے اول اینٹ کے نام پر دوئم اینٹ کی ڈلیوری معمول بنا لیا لوگوں کو دونوں‌ہاتھوں‌سے لوٹا جا رہا ہے فل سائز کے نام پر اینٹوں کا چور سائز تیار کرکے لوٹ مار کی جارہی ہے جن کو پوچھنے والا کوئی نہیں‌ہے اس کے علاوہ بھٹہ پر پلاسٹک، پرندوں کے فضلہ جات بھی دھڑلے سے جلائے جا رہے ہیں‌گرد ونواح کے مکینوں محد اسلم ،اشرف علی،چوہدری فیروز خان ،ملک حنیف ،چوہدری اسرار و دیگر نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ بھٹہ خشت مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ فضلہ جات اور پلاسٹک کو جلانے سے اجتناب کریں‌جو سانس اور پیٹ کی بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں علاوہ ازیں‌چمنی کی لمبائی بھی انتہائی کم ہے جوکہ 200 فٹ مقرر کی گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here