وہاڑی جعلی اسٹامپ فروش نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کرتے ہیں

وہاڑی جعلی اسٹامپ فروش نہ صرف قومی خزانے کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ غریب عوام کے ساتھ ظلم کرتے ہیں سادہ لوح افراد سے دھوکہ فراڈ برداشت نہیں کریں گے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ وہاڑی نواحی علاقہ 100 wb کے رہائشی بشیر احمد کھوکھر کی طرف سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ حکام کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بشر احمد بھارہ،محمد اکرم ودیگر جو کہ جعلی اسٹام پیپرز کا دھندہ کرتے ہیں اور سائلین کو بیان حلفی،بیع نامہ،سمیت دیگر ایگریمنٹس کے لئے جعلی اسٹامپ پیپر تھما دئیے ہیں جس پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مقدمہ نمبر 14/19 مورخہ 11/11/19 بجرم 420/468 ،471/166, درج کیا تھا جس کی بابت ملزمان نے اپنی ضمانتیں ہائی کورٹ لاہور ملتان بینچ دائر کر رکھی تھیں ملزمان بشیر احمد بھارہ،محمد اکرم کی ضمانتیں ہائی کورٹ ملتان سے خارج ہو گئیں جس پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن وہاڑی شاہد نزیر وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت کے باہر ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کا ریمانڈ حاصل کرنے کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا اس حوالہ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن وہاڑی سرفراز احمد ایبک نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس شیخ،اور ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ملتان حیدر عباس وٹو کے حکم پر جعلی اسٹامپ فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا عوام کو لوٹنے اور سادہ لوح افراد کے ساتھ جعل سازی کرنے والے اسٹامپ فروشوں کے خلاف بر وقت کاروائی کی جائے گی ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب محمد گوہر نفیس شیخ ملزمان جتنے بھی بااثر ہوں قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر ملتان حیدر عباس وٹو کی ہدایت پر کارروائیاں جاری ہیں ۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here