وہاڑی.*تھانہ ساہوکا میں ریکارڈ یافتہ منظوری گینگ کے 4 ارکان گرفتار3 لاکھ 35 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

*تھانہ ساہوکا میں ریکارڈ یافتہ منظوری گینگ کے 4 ارکان گرفتار3 لاکھ 35 ہزار روپے مالیتی مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد ۔فتح شاہ میں ٹک ٹاک پر اسلحہ کی, نمائش کرنے والاملزم گرفتار.*
بوریوالاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پربوریوالا میں ایس ڈی پی او شمس الدین کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہوکا رائے محمد عارف اور ان کی ٹیم ایس آئی محمد عارف , اے ایس آئی جاوید اقبال,اے ایس آئی محمد رفیق نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے20مقدمات میں ریکارڈ یافتہ منظور عرف منظوری گینگ کے 4 ارکان مدثر امین، افضال شہزاد، منظور اور شرافت کو گرفتار کرکے 3لاکھ 35ہزار مالیتی مال مسروقہ جس میں2عدد موٹر سائیکل ہنڈا 125، 3عدد بکریاں، نقدی 1 لاکھ روپے, تالے کاٹنے والا کٹر اور2عدد پسٹل برآمد کئے. جبکہ دوسری کاروائی کے دوران ایس ایچ او فتح شاہ انسپکٹر خالد, خان نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم شاہد کامران کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here