پیر. نومبر 30th, 2020

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت کرنے والے سر کاری ملازمین کو ہمیشہ عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ہمیں اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کرنی ہیں اور سرکاری دفاتر کے وقار میں اضافہ کرنا ہے ہم سب خوش قسمت ہیں کہ ہمیں سرکاری ملازمتیں ملی ہوئی ہیں اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم دفاتر میں آنے والے لوگوں کی عزت کریں اور ترجیح بنیادوں پر انکے مسائل حل کریں اور ہمیشہ انکی اچھے طریقے سے رہنمائی کریں انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی آفس کے ملازمین میں پروموشن آڈرز تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، سپرنٹنڈ نٹس ڈی سی آفس مسعو د احمد،منظور الحق بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے مزید کہا کہ جن ملازمین کی ترقی ہوئی ہے ان کو چاہیے کہ وہ زیادہ دلجمعی اور توجہ سے کام کریں اور ثابت کریں کہ وہ اس اہل تھے کہ انکی ترقی ہوئی ہے دفاتر میں آنے والے ہر فرد کو برابر سمجھیں اور ہر ایک کو عزت و احترام دیں اللہ تعالی نے ہمیں جو بھی عہدہ دیا ہے اس کے بارے میں ہماری پوچھ گچھ بھی ہو گی اس لئے ہمیں اپنے کام میں کمی اور کوتاہی کا مرتکب نہیں ہونا چاہیے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے ترقی پانے والے تمام ملازمین کو خصو صی مبارک باد بھی دی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشیدنے شوکت علی اور نزاکت علی کو اسسٹنٹ (بی ایس 16)، امید علی شاہ، مشتاق احمد، محمد اختر، اطہر حسین شاہ، محمد خان، محمد اسلام، محمد بابر، محمد کلیم،شکیل ارشد، فرحان طاہر اور محمد ندیم غیاث کو سینئر کلرک (بی ایس 14)، ذوالفقار حسین، طارق محمود، محمد عمران خان،مس آسیہ پروین کو جو نیئر کلرک (بی ایس 11) کے پرموشن آڈر ز دیئے۔ ترقی پانے والے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کا خصو صی طور پر شکر یہ ادا کیا۔

Leave a Reply