وہاڑی احساس کفالت پروگرام کے تحت 8مارچ خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وہاڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا

وہاڑی احساس کفالت پروگرام کے تحت 8مارچ خواتین کے حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے وہاڑی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیرعباس چدھڑ نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام ظہیرعباس چدھڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کی حقوق سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور خواتین خصوصا غریب گھرانوں کی خواتین کی خودمختاری کے لیے ہرممکن اقدام کررہی ہے تاکہ کوئی بھی خاتون کسی قسم کی محتاجی کا شکار نہ ہو اور احساس کفالت پروگرام بھی اسی سلسلہ کی مرکزی کڑی ہے حکومت اس امر کو بھی یقینی بنارہی ہے کہ پسماندہ علاقوں کی خواتین کو بھی ہرصورت مکمل سہولیات فراہم ہوسکیں۔انہوں‌نے مزید کہا کہ معاشرے میں‌خواتین کا بہت اہم کردار ہے اور تعلیم انکا بنیادی حق ہے. اگر ہم پڑھی لکھی مائیں‌ پیدا کریں گے تو اس کے خوسگوار اثرات پورے معاشرے پر پڑیں‌گے. انہوں نے کہا کہ کم عمر کی شادیاں قانونا جرم ہے اور اس سے بھی معاشرے میں‌کافی نقصانات ہوتے ہیں‌لہذا والدین کو چاہیے کہ کم عمری کی شادی سے گریز کیا جائے اور اس طرح ایک والد اپنے بیٹے کو اپنا وارث اور تعلیم کا صحیح حق دار سمجھتا ہے اسی طرح بیٹیوں کو بھی زیور تعلیم سے لازمی آراستہ کریں بیٹے اور بیٹی میں‌امتیازی سلوک کو ختم کیا جائے. تقریب میں کثیر تعداد میں معززین شہر ،صحافی برادری و وکلا اور نمائندہ خواتین نے شرکت کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here