وہاڑی۔ نواحی علاقہ میں چار سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا

وہاڑی۔ نواحی علاقہ میں چار سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا ۔ متاثرہ بچے کے خاندان کا اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاجی مظاہرہ جاری ۔لڈن پولیس اور بااثر ملزم کے خلاف شدید نعرے بازی۔ وزیر اعلی پنجاب ۔ آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ
وہاڑی کے نواحی علاقہ تھانہ لڈن کی حدود چکنمبر 54کے بی میں ارشد عرف ارشی نے ندیم لنگڑیال کے چار سالہ بیٹے کو زبردستی پکڑ کر بدفعلی کا نشانہ بناڈالا ۔پولیس تھانہ لڈن نے ٹال مٹول کے بعد بااثر ملزم کے خلاف مقدمہ تو درج کیا لیکن تاحال ملزم گرفتار نہیں ہوسکا ہے جس پر متاثرہ بچے کے اہل خانہ نے اہل علاقہ کے ہمراہ پولیس تھانہ لڈن اور بااثر ملزم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ۔ مظاہرین نے پولیس تھانہ لڈن اور ملزم کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے بتایاکہ مبینہ طور پر ملزم کو سیاسی آشیرباد حاصل ہے جسکی وجہ سے پولیس مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہیں کررہی ہے اور انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے جارہے ہیں ۔ مظاہرین نے مزید بتایاکہ بااثر ملزم الٹا کاروائی سے روکنے کےلئے مختلف ذرائع سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے جسکو اگر فل الفور گرفتار نہ کیا گیا تو وہ کوئی بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے ۔ متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ۔ آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here