وہاڑی۔ ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوراور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ،نواحی علاقہ غفورواہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا۔ اہل علاقہ نے نعش مین لڈن چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کردیا

ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی چوراور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف عوام سراپا احتجاج ،نواحی علاقہ غفورواہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا۔ اہل علاقہ نے نعش مین لڈن چوک میں رکھ کر روڈ بلاک کردیا ہے ۔نواحی علاقوں کوٹ سادات اور غفورواہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی کی گئی ہے۔ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ چکی ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ہوچکی لیکن پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا۔ اطلاع کے باوجود پولیس کئی گھنٹوں کی تاخیر سے پہنچتی ہے۔ مظاہرین کی پولیس اور نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملتا روڈنہیں کھولا جاۓ گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here