وہاڑی۔چیئر یٹی ایکٹ کے ذریعے فلاحی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو بھی تیز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کی جا سکیں سپیشل افراد کی بحالی کیلئے بھی خصو صی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی زندگی اچھے طریقے سے گزار سکیں انہوں نے ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ ری ہیبلی ٹیشن اینڈ ٹریننگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمد انور، ڈسٹرکٹ زکواۃ آفیسر محمد اکرم سیال اور دیگر افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے مزید کہا کہ سپیشل افراد کو معاشرے کا مفید فرد بنانے کیلئے بہتر انداز سے کام کیا جائے تاکہ ان کی ضروریات کو پورا کیا جائے اور انہیں روزگار کمانے کے قابل بنا یا جا ئے جس کیلئے بہترین لائحہ عمل تیار کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سپیشل افراد کو پہلے بھی ویل چیئر ز فراہم کی گئیں تھیں اور اب مزیدبھی ویل چیئرز تقسیم کی جائیں گی تاکہ ان کی مشکلات میں کمی آئے انہوں نے مزید کہا کہ زکواۃ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں میں مستحقین میں ادویات کی فراہم کا سلسلہ بھی جاری ہے تاکہ ایسے مریض جن کو اپنی ادویات اور دیگر طبی سہولیات کے حصول میں مشکلات کا سا منا ہے اور وہ مستحق بھی ہیں ان کو طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید نے مزید کہا کہ محکمہ سو شل ویلفیئر سپیشل افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹس ترجیح بنیادوں پر جاری کریں تاکہ خصو صی افراد اپنے سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر سرکاری اداروں میں روزگار حاصل کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ چیئر یٹی ایکٹ کے ذریعے فلاحی اداروں کی آن لائن رجسٹریشن کے عمل کو بھی تیز کیا جائے تاکہ فلاحی ادارے قانون کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دے سکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here