*وہاڑی۔پولیس تھانہ لڈن کی کاروائی. اجمل عرف اجملی سرقہ بالجبر گینگ کے 3ممبران گرفتار. 5مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 1لاکھ 51ہزار مالیتی مسروقہ و نقدی اور اسلحہ ناجائز برآمد.*
وہاڑی( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی زاہد نواز مروت کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری ہیں اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صدر افضل لودھی کے زیر نگرانی ایس ایچ او لڈن رائے محمد عارف اور ان کی ٹیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اجمل عرف اجملی سرقہ بالجبر گینگ کے 3ممبران اجمل عرف اجملی, نعیم اور غازی عباس کو گرفتار کر کے 5مقدمات ٹریس کرتے ہوئے کل مالیتی1لاکھ 51ہزار مالیتی مال مسروقہ جس میں 81ہزار نقدی , 1موٹر سائیکل شامل ہے برآمد کیا جبکہ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 1عدد رائفل اور 2پسٹل بھی برآمد کئے.

Leave a Reply