وہاڑی۔پرانی رنجش پردرجن کے قریب ملزمان نے نوجوان کو مبینہ طور پراغواکرکے تشددکانشانہ بناڈالا۔پولیس نے متاثرہ شخص کوبازیاب کرواکر ایک ملزم کوبھی گرفتار کرلیا

وہاڑی۔پرانی رنجش پردرجن کے قریب ملزمان نے نوجوان کو مبینہ طور پراغواکرکے تشددکانشانہ بناڈالا۔پولیس نے متاثرہ شخص کوبازیاب کرواکر ایک ملزم کوبھی گرفتار کرلیا
جی بلاک کے رہائشی حافظ سعود کو پرانی رنجش پر کمبوہ برادری کے ملزمان نے نواحی علاقہ32اڈا کے قریب اپنے کھیتوں میں پانی لگاتے ہوئے مبینہ طور پر اغواکرکے تشددکانشانہ بنادیا۔ملزمان محمد سلیم۔،نذیراحمد،ندیم، نعیم،وسیم،مشتاق،اشفاق، مجید،عبدالرشید،شعبان وغیرہ پرانی رنجش کابدلہ لینے کیلئے اپنے کھیت کوپانی لگاتے حافظ سعودنامی نوجوان کواغواکرکے اپنے ڈیرہ پر لے گئے اوربہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے نوجوان کے اہل خانہ نے پتاچلنے پرپولیس ریسکیو15پرکال کردی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے متاثرہ شخص کو ملزمان کے قبضہ سے بازیاب کرواکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے تشدد کرنیوالے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیاہے۔جبکہ دیگرملزمان فرارہوگئے ہیں متاثرہ شخص کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here