وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا وہاڑی میں تحصیل کونسل ہال، بوریوالا میں اراضی ریکارڈ سنٹر اور میلسی میں میونسپل کمیٹی کے ہال میں عوامی خدمت کچہریاں لگائی گئیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) وقاص رشید نے تحصیل کونسل ہال وہاڑی میں لوگوں کے ریونیو کے حوالے سے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی احمد نوید، تحصیلدار حافظ اقبال محمود کاٹھیا، ریونیو افسران اور پٹواریوں نے بھی شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کے ریونیو سے متعلقہ مسائل ایک ہی جگہ پر حل کئے جارہے ہیں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کا اجراء، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹس، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراء کی فوری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے عوام سے براہ راست مسائل سن کر حل کر رہے ہیں ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری مسائل حل کئے جارہے ہیں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کھڑے ہو کر سائلین کے مسائل سنے اور کہا کہ سائلین کو عزت و احترام دینا ہماری اولین ترجیح ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید مختلف سائلین کے پاس خود چل کر بھی گئے اور ان کی درخواستوں پر مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکاما ت جاری کئے ریونیو عوامی خدمت کچہری میں سائلین کو موقع پر ہی ڈومیسائل اور فرد ملکیت جاری کی گئی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں محکمہ صحت کی طرف سے کیمپ بھی لگایا۔ بوریوالا میں اے ڈی سی ریونیو محمد فاروق ڈوگر، میلسی میں اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کے ہمراہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیااور عوام کے فوری مسائل حل کئے۔ بوریوالا میں لگائی ریونیو عوامی خدمت کچہری میں 7ڈومیسائل کی تصدیق، 19فرد ملکیت تصد یق، 10درستگی ریکارڈ، 03اجراء نقول، 05ای سی اینڈ این ای سی سرٹیفیکٹس کی تصدیق،10انکم سرٹیفکیٹس کی تصدیق اور20متفرق درخواستوں پر سائلین کے موقع پر کام کئے گئے۔ تحصیل میلسی میں 08رجسٹری، 18ڈومیسائل، 08میوٹیشن، 10فرد ملکیت اور 06متفرق درخواستوں پر سائلین کے موقع پر کام کئے گئے تحصیل وہاڑی میں بھی 07رجسٹری، 18ڈومیسائل، 26فرد ملکیت،02کمپیوٹرائز ڈ میوٹیشن، ایک عد د پاس بک جاری کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here