وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا

ڈیرہ غازی خان
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی ریلی بمبے ہوٹل چوک ڈیرہ غازی خان سے نکالی گئی جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کی۔اسسٹنٹ کمشنر صدر محمد اسد چانڈیہ،دیگر افسران اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد موجود دتھے۔شرکاء نے قومی اور کشمیر کے پرچم کے ساتھ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مزمت کےلئے سیاہ جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ہاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔استحکام پاکستان،ملک اور قوم کی خوشحالی کےلئے دعا کی گئی۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازی خان حسنین خالد سنپال نے کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔کشمیریوں کی آزادی کےلئے ہرممکن کردار ادا کیا جائیگا اور بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی ۔وہ وقت دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائیگا۔
شاهد حسین راجپوت بیورو چیف اپنی بات نیوز

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here