واٹسن نے آئی پی ایل میں پی ایس ایل کی تعریف کردی

واٹسن نے آئی پی ایل میں پی ایس ایل کی تعریف کردی
آئی پی ایل کے پانچویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے دہلی کیپیٹلز کو 6 وکٹوں سے شکست دی، اس میچ میں شین واٹسن نے 26 گیندوں پر 44 انتہائی رنز اسکور کئے اور اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
میچ کے بعد ہونے والی پریزینٹیشن سرمنی میں جب شین واٹسن کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تو انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ایس ایل کی تعریف کردی۔
شین واٹسن کا کہنا تھا کہ میں پچھلے کچھ عرصے کے دوران پنڈلی کی انجریز کا شکار رہا ہوں تاہم میں نے خود کو فٹ رکھنے کے لئے بگ بیش میں حصہ لیا اور پی ایس ایل )پاکستان سپر لیگ( کو بھی خوب انجوائے کیا۔
شین واٹسن نے جس طرح پی ایس ایل کا نام لیا اس سے صاف واضح ہے کہ وہ پاکستان اور پاکستان سپر لیگ سے وابستہ کئی خوبصورت یادوں کو اپنے ساتھ لے کر گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here