نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔ تھانہ ساڑو شاہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ ساڑو شاہ کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے05سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ اور منشیات بھی برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد خان کی خصوصی احکامات پرایس پی آپریشن مشتاق احمد کے زیر نگرانی ایس ایچ اوتھانہ ساڑو شاہ ریاض خان معہ آپریشن ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے تھانہ ساڑو شاہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران05سہولت کاروں سمیت18مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا، دوران آپریشنز 2128گرام چرس 04پستول او118کارتوس برآمد کئے گئے، آپریشنزکے دوران 35مشتبہ ٹھکانے چیک کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے 90موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اورمشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیاگیا، جس میں 11افراد کو زیر دفعہ 151/107 اور07افراد کو55/109کے تحت گرفتار کیا گیا۔ فخرالدین مردان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here