ننکانہ صاحب۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں قانون کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے

ننکانہ صاحب۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں امیر اور غریب کے لئے یکساں قانون کا نفاذ یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، عمران خان کی زندگی کامقصد پاکستان کی بہتری ہے، سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ ملک مشکلات کا شکار ہے، کسی کو بھی غلط کام کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ننکانہ صاحب میں پارٹی عہدیدران کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو جائے گا جس کے لئے ہر ایک کو اپنے اپنے حصے کا کردار اداکرنا ہو گا، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مسائل کے حل کے لئے مسلسل کوشاں ہے اور انشاءاللہ بہت جلد حالات بہتر ہو جائیں پارٹی عہدیدران اور کارکنان نے وفاقی وزیر داخلہ کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، وفاقی وزیر نے انہیں مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ رپورٹ بیوروچیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here