نئے تعنیات آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کا آبائی شہر چیچہ وطنی

نئے تعنیات آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز کا آبائی شہر چیچہ وطنی ((18 چودہ ایل )) ہے ۔
والد محمد نواز اور تایا محمد الطاف ریٹائرڈ سیشن جج ہیں .
یہ جسٹس آف سپریم کورٹ ریٹائرڈ محمد منیر کے داماد ہیں ۔
کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز 1961 ؁ء میں پیدا ہوئے اور1986 ؁ء میں بطور اے ایس پی پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔
ان کا تعلق 14ویں کامن سے ہے۔
بطور اے ایس پی ایس ڈی پی او لودھراں ، پاکپتن اور فیروزوالہ شیخوپورہ میں فرائض سر انجام دیئے ۔
1992 ؁ء میں ایس پی کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی اوروہ بطور ایس پی گوجرانوالہ ، راجن پور ، چکوال ،سرگودھااور خیبر پختونخوامیں فرائض سرانجام دیتے رہے ۔
2000 ؁ء میں ایس ایس پی ، 2009 ؁ء میں ڈی آئی جی اور 2014 ؁ء میں ایڈیشنل آئی جی کے عہدہ پر ترقی پائی اس دوران انھوں نے بہاولپور، فیصل آباد ،سپیشل برانچ ، وی وی آئی پی سیکیورٹی، ڈی آئی جی ٹریننگ پنجا ب ، بلوچستان اور سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں اہم عہدوں پر فإض رہے ۔
کیپٹن (ر) عارف نواز خان اس سے پہلے بھی بطور آئی جی پنجاب کی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.انکو دوسری مرتبہ آئی جی پنجاب پولیس کی پوسٹ پر تعنیاتی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔2018کے الیکشن سے پہلے انہیں آئی جی پنجاب کے عہدے سے تبدیل کیا گیا تھا۔
کیپٹن (ر) عارف نواز خان بطور سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویڑن خدمات سرا نجام دے رہے تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here