میلسی (بیوروچیف اپنی بات نیوز)SHO جاوید اقبال اور صدر میلسی میں تعینات ملک مختار احمد نائب محرر نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی تفصیل کے مطابق ضلع مظفرگڑھ قصبہ خان گڑھ بستی موچی والی کا 25 سالہ سجاد ولد محمد اقبال قوم موچی ذہنی توازن ٹھیک نا ہونے کی وجہ سے چند دن قبل گم ہو گیا تھا جو کہ تھانہ صدر میلسی کی حدود سے ملا SHO جاوید اقبال کی ہدایت پر ملک مختار ممرا نے وُرثہ کی تلاش کیلئے اپنے خرچے پر اپنا خاص بندہ خانگڑھ بھیجا اور گمشدہ سجاد کے ورثہ سے فون پر بات کی اور اُنکو تصلی دی کہ آپکا بھائی سجاد ہمارے پاس محفوظ ہے اور یہاں سے آ کر لے جائیں کل مؤرخہ 31/03/2021 کو سجاد کو اُنکے حقیقی بھائیوں ارشد اور راشد کے حوالے کیا میلسی شہر کی سیاسی و سماجی شخصیت نے SHO جاوید اقبال اور نائب محرر ملک مختار احمد کی اس انتھک محنت کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔ ( بیوروچیف اپنی بات نیوزمیلسی)ملک عامر سلیم ممرا۔
(نوٹ) ملک مختار اور سجاد کی تصویر ہمراہ ہے۔

Leave a Reply