میلسی:کرم پور میں کھانے پینے کی ناقص اشیاء جگہ جگہ فروخت ہورہی ہیں ۔ ناقص دودھ کیمیکل سے تیار کیا گیا ہوٹلوں اور گھر وں میں سپلائی کیا جارہا ہے ۔ فو ڈ اتھا ر ٹی و ہا ڑ ی فرضی کا ر وا ئی ڈا لنے لگی

میلسی:کرم پور میں کھانے پینے کی ناقص اشیاء جگہ جگہ فروخت ہورہی ہیں ۔ ناقص دودھ کیمیکل سے تیار کیا گیا ہوٹلوں اور گھر وں میں سپلائی کیا جارہا ہے ۔ فو ڈ اتھا ر ٹی و ہا ڑ ی فرضی کا ر وا ئی ڈا لنے لگی ۔ مقامی شہریوں زوار حسین، سرفراز احمد، محمد خالد، محمد ندیم، ملک اشفاق احمدایڈووکیٹ، شکیل احمد، رانا محمد اقبال، مختار احمداور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ کرمپور و گردو نواح میں ہوٹلوں ، کھانے پینے کی اشیاء کی تیاری ، بیکریوں ،سویٹ شاپس پر ناقص مضر صحت اشیاء ناقص پاپڑ، مٹھائیاں ،سموسے پکوڑے ودیگر حفظان صحت کے اصولوں کے برعکس فروخت ہورہی ہیں ۔ یہ اشیاء کھانے سے درجنوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ صفائی نام کی کوئی چیز نہیں ہے ۔ گوشت کے پھٹوں پر جالیاں اور صفائی نہ ہے ۔ فوڈ اتھارٹی ضلع وہاڑی ذاتی پسند نہ پسند پرکاروائی کا طریقہ رائج کررکھا ہے ۔ فوڈ اتھارٹی وہاڑی نے اپنے پسندیدہ افراد کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ مقامی شہریوں نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here