میاں چنوں کے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر آگاہی دینے کیلئے پتلی تماشہ کیا گیا

میاں چنوں کے گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں محکمہ بہبود آباد ی کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل پر آگاہی دینے کیلئے پتلی تماشہ کیا گیا
جہاں پر بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل،ماں اور بچے کی صحت اور بچوں کی پیدائش کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی. اشعر نعمان کی رپورٹ
محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام گورنمنٹ ڈگری کالج بوائز میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کو اُجاگر کرنے کیلئے نوٹنکی شو اورپتلی تماشہ کیا،پتلی تماشہ کے ذریعہ شرکاء کو بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل،گھروں کے جھگڑے،ماں اور بچے کی صحت پر خاص توجہ دلائی گئی. ُپتلی تماشے کے ذریعہ لڑکیوں کی پیدائش اور تعلیم پر بھی روشنی ڈالی گئی،فنکاروں کی کی شاندار کارکردگی دیکھ کر شرکاء نے خوب داد دی. بچوں کی پیدائش کے حوالے سے جعلی پیروں اورحکیموں کی طرف سے شہریوں کو لوٹنے کے بارے مسیج بھی دیا گیا
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رقیہ سلطانہ .ڈسٹرکٹ آفیسر راؤ راشد،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بختاور محفوظ،ڈاکٹر ثمیرا اور کالج سٹاف سمیت طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here