میاں چنوں کا رہائشی پاک فوج کا جوان مظفر آباد نکال سیکٹر پر شہید ہو گیا

میاں چنوں کے نواحی گاؤں 67 پندرہ ایل وجھیانوالا کا رہائشی پاک فوج کا جوان محمد رمضان وجھی مظفر آباد نکال سیکٹر پر شہید ہو گیا, شہید محمد رمضان کے سوگواروں میں والدین, ایک بھائی, تین بہنیں اور بیوہ شامل ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایل او سی پر شہید ہونے جوان محمد رمضان کا جسد خاکی مظفر آباد سے راولپنڈی پہنچا دیا گیا ہے
راولپنڈی میں موسم کی خرابی کے باعث ابھی انتظار کیا جا رہا یے جسد خاکی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ممکن نہ ہو سکا تو بائی روڈ آبائی گاوں پہنچایا جائے گا
جسد خاکی پہنچنے پر شہید کی نماز جنازہ انکے آبائی گاوں میں ادا کی جائے گی,محمد رمضان شہید کو روائیتی فوجی اعزاز کے ساتھ ابائی گاوں میں سپرد خاک کیا جائے گا,آخری رسومات میں پاک فوج کا دستہ سلامی دے گا چیف اف آرمی سٹاف کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی مرحوم کی تدفین کے لئے لحد کی تیاری جاری ہے
رپورٹ,,
مرزا قمر شہزاد

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here