میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس کا اچانک میاں چنوں کا دورہ.

میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس کا اچانک میاں چنوں کا دورہ. ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے سبزی منڈی اور مارکیٹ میں سبزیوں پھلوں کے ریٹ چیک کیے.اور سبزی و پھل فروشوں کو ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ لگانے کی ہدایت کیں. بعدازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں سروس ڈیلیوری کا بھی جائزہ لیا اور ایم ایس ڈاکٹر عامر حسین کو او پی ڈی میں چلڈرن اور جنرل ڈاکٹرز کے کمرے علیحدہ کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈاکٹرز کی حاضری اور دیگر عملہ کی حاضری چیک کی.ڈپٹی کمشنر نے چک133 سولہ ایل میں مڈل سکول کا امتحانی سنٹر چیک کیا اور گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 129/15L ایل بھی گئے . سکول میں تعلیمی سہولیات کا تفصیلی معائنہ بھی کیا. اس دوران اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم بھٹی ہمراہ تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here