میاں چنوں میں نجی سکول کے بچوں کے درمیان کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پیٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

میاں چنوں میں نجی سکول کے بچوں کے درمیان کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے پیٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا مزید احوال میاں چنوں سے اشعر نعمان کی رپورٹ میں
V/O
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم میں طلباء طالبات کے درمیان پینٹنگز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیامقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء طالبات نے جہاں خوبصورت پیٹنگز بناکر وطن وعزیز سے محبت کا اظہار کیا وہیں پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عزم بھی کیا.سکول انتظامیہ کا کہنا تھاکہ مقابلوں کا مقصدکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے بارے آگاہی پھیلانا اوربچوں کی صلاحتیوں کو نکھارنا تھامقابلوں میں سکول کے بچوں نے خوبصور ت اور دلفریب پیٹنگز بناکر معاشرے کی اصلاح کا ایک خوبصورت میسج دیا ہے،دوسری طرف فسٹ،سیکنڈ اور تھرڈ
پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے.
کیمرہ مین قمر شہزاد کے ساتھ اشعر نعمان اپنی بات نیوز میاں چنوں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here