میاں چنوں:حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل انتظامیہ. پاک فوج. پولیس سمیت دیگر اداروں کا فلیگ مارچ

میاں چنوں:حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تحصیل انتظامیہ. پاک فوج. پولیس سمیت دیگر اداروں کا فلیگ مارچ
میاں چنوں تحصیل انتظامیہ ، پنجاب پولیس ،پاک فوج ریسکیو 1122 کا مشترکہ فلیگ مارچ. اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے فلیگ مارچ کی قیادت کی.اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو کاروبار چمکانے کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی.تاجر احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں.ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانیں سیل کردی جائیں گی.
کسی کو حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی. کورونا سے بچاؤ کی تدابیر ہر شخص پر لازم ہیں. فلیگ مارچ کا مقصد کورونا کے حوالہ سے ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد یقینی بنانا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here