میاں چنوں:بچوں کو معاشرتی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم و تربیت دیکر اُنہیں ایک اچھا انسان بنایا جائےگا, پروفیسر محمد یاسین ظفر , تفصیلات کے مطابق ہوپ آف جنہ ایجوکیشن کمپلیکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پروفیسر محمد یاسین ظفر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوپ آف جنہ ایجوکیشن کمپلیکس میں سکول میں بچوں کو معاشرتی تعلیم و تربیت کے ساتھ دینی تعلیم دی جائےگی اور خاص طور پر بچوں کی شخصیت سازی, واخلاقی تربیت اور تین سالہ انگلش میڈیم مڈل کے ساتھ مکمل حفظ القراآن بھی پڑھایا جائےگا,اور معاشرتی تقاضوں کے عین مطابق اپنی ذمہ داریاں نبھائی جائیں گے,ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکندر حیات سسرانہ نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ بچوں کی ذہنی و اخلاقی تربیت سے ہمارا معاشرے کا ماحول خوبصورت ہوگا کیونکہ جب بچے پڑھ لکھ کر بہترین اساتذہ کی نگرانی اپنی معاشرتی اور دینی تعلیم مکمل کریں گے تو وہ ہمارے معاشرہ کی تعمیر ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کر سکیں گے, تقریب مرکزی رہنما جمعیت اہلحدیت حافظ عبدالستار, ن لیگ رہنما عامر حیات ہراج, جنرل سیکرٹری بار فخر امام ایڈووکیٹ,تحصیل امیر جمعیت اہلحدیث مظہر امین چوہان, سیاسی و سماجی رہنما چوہدری سلیم آرائیں,پرنسپل حافظ ماجد سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی…

Leave a Reply