مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی گزر بسر بڑی مشکل سے کر رہا ہےاور ایسے میں گھر کا کوئی فرد بیمار ہو جائےتو اس کا علاج معالجہ کیسے کروائے

لڈن(نامہ نگار) مہنگائی کے اس دور میں غریب آدمی گزر بسر بڑی مشکل سے کر رہا ہےاور ایسے میں گھر کا کوئی فرد بیمار ہو جائےتو اس کا علاج معالجہ کیسے کروائے،ان خیالات کا اظہار محلہ قادریہ ممتاز بازار لڈن کے غریب چاول چھولے فروش حاجی محمد ماچھی نے غربت وافلاس سے تنگ آکر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس نے صحافیوں کو بتایا کہ میرا بیس سالہ بیٹا عرصہ چار سال سے ھڈیوں کے کینسر میں مبتلا ہے،میں اس کا علاج کروا کروا کے تھک چکا ہوں اور حالات سے بہت مجبور ہوں،لہذا میری وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراور ڈی سی او وہاڑی سے دردمندانہ اپیل ہے کہ میرے بیٹے کا سرکاری سطح پر علاج معالجہ کروایا جائے،اس موقع پر اہل محلہ میاں مجاہد کریم بھٹی،خواجہ خدا بخش شاکر،حاجی مجید گاذر،حاجی مجاہد حسین قمر،ملک محمد اقبال اور ڈاکٹر قاضی محمد عامر نے غریب آدمی کے موقف کی تائید کرتے ہوئےمخیر حضرات اور ارباب اقتدار سے مدد کی درخواست کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here