ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے حوالے اجلاس کا انعقاد

ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی کمبوہ کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں ڈینگی کے حوالے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید اور دیگر افسران شریک تھے
ضلع ڈیرہ غازیخان میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اقدامات نہ کرنے پر ٹائرشاپس مالکان اور دیگر کے خلاف تین روز میں 16 مقدمات درج کرادئیے گئے۔چیکنگ کےلئے وکٹر سرویلنس ٹیموں کی تعداد 36 سے بڑھا کر 236 کردی گئ ہے ۔ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب احمد علی کمبوہ نے متعلقہ محکموں کے افسران سے بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کو مات دینے کےلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔عوام میں صفائی اور شعور کی بیداری کےلئے کام کیا جائے۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنا ضروری ہے۔مقدمات درج کرنے کے ساتھ موئثر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔مہم کا باقاعدہ تصاویری اور ویڈیو ریکارڈ مرتب کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے کہا کہ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کو تلف کرنے کے ساتھ آگاہی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے بتایا کہ ضلع میں ان ڈور وکٹر سرویلنس ٹیموں کی تعداد 35 سے بڑھا کر 92 اور آؤٹ ڈور کی تعداد 54 سے بڑھا کر 182 کردی گئی ہے۔سال کے دوران 576 مشتبہ اور نو کنفرم ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے آٹھ کیس کی ٹرویل ہسٹری ہے ۔ایک پیر عادل کے ملازم حسین میں مئی کے دوران ڈینگی کیس کنفرم ہوا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here