ملک بھرکی طرح ضلع وہاڑی میں بھی آزادجموں وکشمیرقانون سازاسمبلی کے عام انتخابات کیلئے5 پولنگ اسٹشین قائم ہیں ضلع بھرمیں کل123ووٹرزاپناحق رائے دہی استعمال کریں گے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ پولیس نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں

آزاد جموں کشمیر کے آج 25 ہونے والے انتخابات میں ضلع وہاڑی میں 123 آزادجموں وکشمیر کے ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔حلقہ ایل اے 42 ویلی کشمیر 3 کے کل 25 ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی میں قائم کیا گیا ہے اسی طرح حلقہ ایل اے 34 جموں1 کے 38 ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول 461ای بی بوریوالا میں بنایا گیا ہے حلقہ ایل اے 34 جموں 1 کے 33ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوٹ غلام قادر میں قائم ہے حلقہ 34 جموں1 کے 24 ووٹرز کیلئے پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول فضل واہ اور حلقہ ایل اے 34 جموں1 کے 3 ووٹرز کیلئے گورنمنٹ گرلزہائی سکول میلسی نیو کیمپس میں پولنگ اسٹیشن قائم کیاگیاہے ضلع وہاڑی میں آزادجموں وکشمیرکے انتخابات پرامن ماحول میں کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے انتظامت مکمل کرلئے گئے ہیں ان انتخابات کیلئے پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج وہاڑی محمد صفدر رانا پرائزائیڈنگ آفیسرمقرر کئے گئے ہیں#

Leave a Reply