مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسولﷺ کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔اکرم رضوی مرکزی سیکرٹری جنرل انجمنِ طلباء اسلام۔

مغربی قوتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسولﷺ کو سرد کرنے کے لئے سازشوں میں مصروف ہیں۔اکرم رضوی مرکزی سیکرٹری جنرل انجمنِ طلباء اسلام۔
انہوں نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت کی محبت کو ساری محبتوں پر غالب کرنے کی ضرورت ہے۔ہماری عقیدتوں کا مرکز و محور گنبد خضری کا مکین ہے ۔ مسلمانوں کے جسموں سے روح محمد نکالنے کی کوششیں ہو رہی ہیں لیکن امت میں عشق رسول کا جذبہ کبھی ماند نہیں پڑ سکتا۔وہ آنکھ پھوڑ دیں گے جو پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھے گئےں ۔ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ملک دشمن طاقتیں قوم کو تقسیم کر کے اپنے مقاصد پورے کرنا چاہتی ہیں.بوکھلائے مولوی ملک کا ستیا ناس کرنے پر تلے ہوئے ہے.پاکستان کی نظریاتی اساس کو سنگین خطرات لاحق ہو چکے ہیں.دو قومی نظریہ استحکام پاکستان کی بنیاد ہے.پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے آج پھر تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here