معروف روحانی بزرگ سائیں نور محمد سرکار کے سالانہ 56عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات

ننکانہ صاحب;
   ننکانہ صاحب کے نواحی علاقے گاوں کھٹیالہ شریف میں معروف روحانی بزرگ سائیں نور محمد سرکار کے سالانہ 56عرس مبارک کی 3روزہ تقریبات کے سلسلہ میں کبڈی کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا،رائے محمد نواز باڑی اور محمد اشرف ملک کے کبڈی ٹیموں کے مابین کھیلے جانے والا نمائشی میچ رائے محمد نواز کی ٹیم نے 20 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے جیت لیا،دونوں ٹیموں میں کبڈی کے معروف کھلاڑیوں کی شمولیت کی وجہ سے شائقین کبڈی کی ایک بڑی تعداد نے یہ میچ دیکھا اور دونوں ٹیموں کے مابین دلچسپ میچ سے خوب لطف اندوز ہو ئے،شائقین کبڈی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی،میچ کے اختتام پر معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں رائے عمر حیات ،رائے احمد حسن نمبردار اور مہر شکیل ٹکٹ ہولڈر نے جیتنے والی ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے،شائقین کبڈی نے بہترین میچ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔. . . . . . . . . . . . . . . . .
رپورٹ بیورو چیف
شمع وقاص رحمانی
ننکانہ صاحب
[9:47 PM, 2019-7-4] +92 300 7299960: @JAMSHAID MUMRA

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here