مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میاں عرفان خان دولتانہ نے تیزگام ایکسپریس کا لیاقت آباد کے قریب آتشزدگی کے باعث مسافروں کی ناگہانی ہلاکت کو قومی سانحہ قرار دیا ہے اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی میاں عرفان خان دولتانہ نے تیزگام ایکسپریس کا لیاقت آباد کے قریب آتشزدگی کے باعث مسافروں کی ناگہانی ہلاکت کو قومی سانحہ قرار دیا ہے اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی ہے انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتوں سے نہ صرف ہلاک شدگان کے لواحقین بلکہ پوری قوم پرسکتہ طاری ہوچکاہے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ اس میں اگرچہ مسافروں کی غلطی کا عنصر موجودہے کہ انہوں نے چلتی ٹرین میں کھانا پکانے کیلئے گیس سلنڈر کا استعمال کیا اور اپنی اور دیگر مسافروں کی جانوں کو ہلاکت میں ڈالا تاہم ریلوے کے پاس بھی ایمرجنسی سروس موجود نہیں جو اس دور میں افسوسناک ہے اگر ریلوے کے پاس ایمر جنسی سروس ہوتی تو ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوسکتی تھی انہوں نے کہا کہ پوری قوم پر اس حادثے نے سکتہ طاری کر دیا ہے اور ہر شخص مرنے والوں کے سوگ میں برابرکا شریک ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here