مردان ۔ ڈی پی او مردان سجاد خان نے کاٹلنگ سرکل کا مختصر دورہ.کاٹلنگ پریس کلب کا بھی وزٹ

(فخرالدین مردان )
مردان ۔ ڈی پی او مردان سجاد خان نے کاٹلنگ سرکل کا مختصر دورہ کیا،
انہوں نے دورے کے موقع پر کاٹلنگ پریس کلب کا بھی وزٹ کیا،اس موقع پر ڈی ایس پی کاٹلنگ سرکل گل شید خان، چیئرمین ڈی آر سی کاٹلنگ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران بھی موجود تھے۔ڈی پی او سجاد خان نے پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نئے تقاضوں کے مطابق نئے قوانین کے نفاذ سے ھر قسم جرائم اور خاص کر سماجی جرائم میں ملوث افراد سزا سے نہیں بچ سکتے۔لینڈمافیا،سود انڈر پلے منشیات اور دیگر روز مرہ جرائم سے معاشرے کو پاک کرنے کیلئےمردان پولیس نے جو اقدامات اٹھانےشروع کیے ہیں اس کے حوصلہ آفزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ عوام اور میڈیا کے بروقت تعاون سے ہی پولیس جرائم پر باآسانی قابو پاسکتی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ مردان پولیس نے سود انڈر پلے آئس اور دیگر سماجی برائیوں کی نشاندہی کے بارے ضلع بھر میں خفیہ سروے مکمل کرلیا ہے۔جس پر پورے ضلع میں بلا امتیاز مرحلہ وار پروگرام کے ذریعے آپریشن شروع کردیا ہے۔ پہلی بار بڑے بڑے سفید پوش جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈال کر ان کے خلاف گھیرا تنگ کردیاہے،اس بارے شعور کی آگاہی نہایت ضروری ہے،اس حوالے سے مردان پولیس نے خصوصی اقدامات اٹھاتےہوئے پولیس اسسٹنس لائنز مردان میں ’’لینڈ مافیا، سُود، انڈرپلئے شکایات ڈیسک ‘‘ کا قیام عمل میں لایا ہے جہاں پران تمام جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف بلا جھجک شکایات درج کئےجاسکتے ہیں جس کیلئے معاشرے کے ذمہ دار افراد اور میڈیا کی تعاون کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here