مردان ۔ ضلع مردان میں سب ڈویژنز کی سطح پر سٹی، گڑھی کپورہ،تحت بھائی اورکاٹلنگ میں ڈی آرسیز کے قیام کے بعدرورل سرکل چوکی چار گلی میں نئے قائم کئے گئے ڈی آرسی رورل سرکل دفتر کا باقاعدہ افتتاح بد ست آرپی او مردان شیر اکبر خان کر دیا گیا۔

(فخرالدین مردان )
مردان ۔ ضلع مردان میں سب ڈویژنز کی سطح پر سٹی، گڑھی کپورہ،تحت بھائی اورکاٹلنگ میں ڈی آرسیز کے قیام کے بعدرورل سرکل چوکی چار گلی میں نئے قائم کئے گئے ڈی آرسی رورل سرکل دفتر کا باقاعدہ افتتاح بد ست آرپی او مردان شیر اکبر خان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رورل سرکل چوکی چارگلی میں نئے قائم کئے گئے ڈی آر سی دفتر کا باقاعدہ افتتاح بدست ریجنل پولیس آفیسرشیراکبرخان کیاگیا،اس موقع پرایم این اے مجاہدخان، ایم پی اے طفیل انجم،ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان،ایس پی آپریشن مشتاق احمد،ڈی ایس پی رورل سرکل انعام جان خان سمیت ضلعی وتحصیل ڈی آر سیز چیئر مین و ممبران،معززین علاقہ اورمیڈیا کے نمائندے بھی موجود تھے،ڈی آئی جی مردان ریجن کے پہنچنے پر مردان پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کرکے ڈی آر سیزچئیرمین و ممبران نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ ریجن بھر کے اضلاع میں ڈی آر سی کو فعال بنایا گیاہے جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں چھوٹے بڑے تنازعات کا فریقین کی باہمی رضامندی سے حل نکالا گیاہے، ڈی آر سی کی بدولت نہ صرف محکمہ پولیس اور عدالتوں پربوجھ کی کمی واقع ہوئی ہے بلکہ اس کے قیام سے معاشرے میں امن کی فضاء کو برقراررکھتے ہوئے ہزاروں خاندانوں کو جھگڑوں اورفسادسے بچایا جا چکاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پولیس کواس بابت ہدایات کی گئی ہیں کہ کسی بھی نوعیت کے تنازعات میں فریقین کو مصالحتی کونسل کے پاس بھیجاجائے اور باہمی رضا مندی سے تنازعہ حل نہ ہونے کی صورت میں قانونی کاروائی شروع کی جائے، تنازعات کے حل کے لئے قائم مصالحتی کونسل کو جرگہ کانام دیتے ہوئے انہوں نے نومنتحب ڈی آرسی چئیرمین وممبران سے حلف لیتے ہوئے کہا کہ مصالحتی کونسل کے ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکرے جس سے تنازعات بر وقت حل ہوں اور اللہ تعالی کی خوشنودی بھی حاصل ہو تاکہ معاشرے میں پائیدار امن کی فضاء قائم رہ سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here