مردان ۔ تحصیل تخت بھائی لوند خوڑ کے علاقے فقیر کلے باغ کورونہ میں ازسرنو تعمیر کی عرض سے تعمیراتی کام کے دوران چھت کے گرنے سے 6 مزدور شدید زخمی

(فخرالدین مردان )
مردان ۔
تحصیل تخت بھائی لوند خوڑ کے علاقے فقیر کلے باغ کورونہ میں ازسرنو تعمیر کی عرض سے تعمیراتی کام کے دوران چھت کے گرنے سے 6 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ ملبے سے علاقے کے عوام نے اپنی مدد اپ کےتخت نکال لئے۔ رسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر زخمیوں کو سول ہسپتال لوند خوڑ اور ایم ایم سے مردان پہنچا دیئے۔ جس میں بعض کو پشاور ہسپتال ریفر کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق بوسیدہ مسجد کو ازسرنو تعمیر کرانے کی خاطر پرانا میٹرل مسمار کرنے کے دوران اچانک سابق لنٹر مزدورں پر اگرا۔ جس سے کام کرنے والے 6 محنت کش عباس خان ولد ثناب گل۔ عابد علی ولد محمد اسحاق ۔پیر محمد ولد شیر محمد ۔ممحمد جلال ولد شیر محمد۔ جنید خان ولد فضل کریم۔اور آنس خان ولد محمد جلیل۔ ساکنان باغ کورونہ ملبے تلے اکر زخمی ہوگئے۔ جسمیں بعض کو لوند خوڑ مردان ہسپتال پہنچادئے۔ تاھم دو زخمیوں کو نازک صورتحال کے پیش نظر پشاور ریفر کردیئے گئے۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم مردان احتیشام خان ایڈوکیٹ نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ فوری طور پر مالی امداد کی اپیل کردی۔ تاکہ اچھے طریقے سے ان کا علاج معالجہ اور دیکھ بال ہوسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here