مردان ۔محکمہ ایکسائز تھانہ مردان کی کاروائی بھاری مقدار میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام 24000 گرام (24 کلو ) چرس برآمد مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق شہزاد انور خان sho تھانہ ایکسائز مردان اور شاہنواز خان سب انسپکٹر نے بعمہ دیگر نفری رات گئے خفیہ اطلاع پر دوران ناکہ بندی موٹر کار نمبر 6657 AB سندھ کو دیکھ کر چیکنگ کی غرض سے رکنے کا اشارہ کیا ڈرائیور نے گاڑی رکنے کی بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کردی ۔سرکاری گاڑی میں تعاقب کرنے پر ڈرائیور گاڑی روڈ سائیڈ چھوڑ کر رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔گاڑی مذکورہ کی تلاشی لینے پر گاڑی سے 24000گرام چرس برآمد کی گئی ۔ملزم کی تلاش جاری ہے ۔مزید تفتیش کے لئے تھانہ ایکسائز مردان میں مقدمہ درج کر دیا گیا ۔

Leave a Reply