مردان: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کی تربیتی مشقوں کا سلسلہ جاری

فخرالدین مردان )

مردان: کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس کی تربیتی مشقوں کا سلسلہ جاری ۔
ڈی پی او مردان سجاد خان کی خصوصی ہدایت پر پولیس جوانوں کی پیشہ ورانہ استعدادی صلاحیتوں کو بڑھانے اورکسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان ومال اور سرکاری و نجی املاک کا تحفظ یقینی بنانے کی خاطر انٹی رائٹ تربیتی مشقوں میں ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔ پبلک ڈس آرڈ اینڈ روئیٹ منیجمنٹ سکول مردان کے خصوصی ماہرین کے ذریعے تربیتی مشقوں میں پولیس جوانوں کو مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنے کی عملی مشقیں کرائی جارہی ہیں۔ تربیتی مشقوں میں شریک پولیس اہلکاروں کو مختلف فارمیشن سکھانے اور تربیتی مشقوں کے دوران پر تشدد احتجاجی مظاہروں کو منتشر کرنے کی عملی کاروائی کے حوالے مختلف ڈرل بھی کرائے جارہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here