مردان (ڈسٹرکٹ پولیس آئی پی آر) پولیس کا سماجی و معاشرتی جرائم سمیت جرائم پیشہ عناصر، منشیات وآئس فروش کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔تھانہ ہوتی پولیس نے ایک منشیات فروش، تین شراب نوش سمیت بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، منشیات و شراب بھی برآمد۔

(فخرالدین مردان )

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجادخان کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ عنا صر، سود اور منشیات بالخصوص آئس کے خلاف جاری گرینڈ آپریشن کے دوران زیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمداورڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر احمد یوسفزئی کی قیادت میں ایس ایچ اوز تھانہ ہوتی مقدم خان ہمراہ پولیس ٹیم نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش عابد اللہ ولد اکرام اللہ سکنہ مایار کے قبضے 02کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوکر گرفتار کر لیا گیا جبکہ شراب نوشی میں ملوث تین ملزمان نعمان شاہ ولد مسلم، سلیمان ولد محمد اعجاز ساکنان گلی باغ اور منور ولد زولفت شاہ سکنہ گجو خان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 08لیٹر شراب برآمد کی گئی، اسی طرح تھانہ ہوتی علاقہ شیر آباد میں تیرہ سالہ سکول طالب علم کیساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم امان اللہ ولد فرہاد سکنہ شیر آباد کو گرفتار کر لیاجرائم میں ملوث تمام مذکورہ ملزمان کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here