مردان پولیس کی کامیاب کاروائی، تھانہ صدر پولیس نے چور ی شدہ گاڑیوں کو ٹمپر کرنے والا6رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ 02عدد موٹر کار، جعلی چیسسز نمبر،کٹر، رنگ سپرے مشین،گیس ویلڈ سلنڈر،بجلی گلینڈر اور دیگر گاڑی ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے اوزاربھی برآمد۔

(فخرالدین مردان )

مردان پولیس کی کامیاب کاروائی، تھانہ صدر پولیس نے چور ی شدہ گاڑیوں کو ٹمپر کرنے والا6رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔
02عدد موٹر کار، جعلی چیسسز نمبر،کٹر، رنگ سپرے مشین،گیس ویلڈ سلنڈر،بجلی گلینڈر اور دیگر گاڑی ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے اوزاربھی برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ سجاد خان کا جرائم پیشہ و سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھنے کی واضح احکامات کے پیش نظر تھانہ صدر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے علاقہ تھانہ صدرگوجر گڑھی میں چوری شدہ گاڑیوں کو ٹمپر کرنے والا 6رکنی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل بشیر احمد یوسفزئی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گرفتارگروہ خالی مکان واقع گوجر گڑھی کے اند ر گاڑی کے چیسز نمبر تبدیل کررہے تھے کہ اس دوران ایس ایچ او تھانہ صدر عجب درانی ہمراہ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر گروہ کے سرغنہ لطیف اللہ ولد مہابت خان سکنہ گل میرہ لوند خوڑ سمیت گروہ کے دیگر ارکان وسیم ولد بہرام خان سکنہ کسکورونہ،شاہ خالد ولد ممتاز سکنہ غلہ ڈھیر،ضیاء الرحمن ولد عمر علی سکنہ شکر تنگی ،عبدالحمید ولد اعظم گل سکنہ چمتار اور نورالسلام ولد میر زمان سکنہ گوجر گڑھی کو موقع پر دھر لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار گروہ کے قبضہ سے 02عدد موٹر کار، جعلی چیسسز نمبر،کٹر، رنگ سپرے مشین،گیس ویلڈ سلنڈر،بجلی گلینڈر اور دیگر گاڑی ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے اوزاربھی برآمد کرلئے گئے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جن سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here