مردان پولیس کی مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں، 04 مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ عناصر کے ایک سہولت کاراور 02 منشیات فروشوں سمیت 28 مشتبہ افراد گرفتار۔
اسلحہ و منشیات برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹرزاہداللہ کا مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ اور منشیات کے خلاف جاری کردہ احکامات پر ضلعی پولیس نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 04مجرمان اشتہاری،جرائم پیشہ عناصر کے ایک سہولت کار اور 02 منشیات فروشوں سمیت28 مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا۔
گرفتارعناصر کے قبضے سے 01 کلوگرام سے زائدچرس، 01 شارٹ گن، 05 پستول اور 57 عدد کارتوس برآمد کیا گیا۔ ناکہ بندی کے دوران پولیس نے 28 مشتبہ افراد کو 107/151 اور 55/109 کے تحت گرفتارکیا گیا۔

Leave a Reply