مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ رورل سرکل پولیس نے 04 مجرمان اشتہاری سمیت منشیات فروش کو بھی دھرلیا۔

مردان پولیس کا مجرمان اشتہاری اورمنشیات فروش عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔
رورل سرکل پولیس نے 04 مجرمان اشتہاری سمیت منشیات فروش کو بھی دھرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سجاد کے جاری کردہ خصوصی احکامات کے پیش نظر رورل سرکل ڈی ایس پی انعام جان خان کی قیادت میں تھانہ جبر اور تھانہ چورہ پولیس نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے قتل و اقدام قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 4مجرمان اشتہاریوں معاذ ولد حاجی راحمن سکنہ جمرود،یونس ولد قمر داد سکنہ نرے سورنگ،عامر ولد مومن سکنہ گجرات اورلعل بادشاہ ولدخصلت خان سکنہ ساولڈھیرسمیت منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران منشیات فروش اعجاز ولد خان بہادر سکنہ بخشالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1190گرام چرس برآمد ہوکر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔
فخرالدین مردان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here