مردان میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاون کی پابندی نہ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا گیا

مردان۔صوبائی حکومت خیبر پختونخواہ کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈمنسٹریشن افسران کی ضلعی پولیس ، ٹی ایم اے و ریونیو سٹاف کے ہمراہ ضلع بھر میں کاروائیاں جاری!
اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر میڈم گل بانو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر زین علی رضا، گل نواز افریدی، کامران خان، ہمایون خان، زاہد کمال کی ضلعی پولیس و ٹی ایم سٹاف کے ہمراہ ضلع بھر میں مختلف دکانداروں ، شاپنگ مالز و دیگر کاروباری مراکز کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تمام بازاروں میں دکانیں بند کروا دی جبکہ درجنوں افراد کو صوبائی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
مذید عوام کو اگاہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی پاسداری کریں کیونکہ عوام کا گھروں سے نکلنا خطرے سے خالی نہیں ہے حکومت چاہتی ہے کہ اجتماع یا بازاروں میں پھرنے سے گریز کریں۔
مذید تمام تاجروں کو انتباہ کیا کہ جاری احکامات کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی جبکہ تاجروں سے تعاون کی اپیل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here