مردان: سینئر صوبائی وزیر عاطف خان سرخ ڈھیری، محبت آباد میں گیس سپلائی افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔

(فخرالدین مردان )
مردان: سینئر صوبائی وزیر عاطف خان سرخ ڈھیری، محبت آباد میں گیس سپلائی افتتاح کے بعد جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔

سوئی گیس سپلائی سکیم پر 1 کروڑ 62 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔

خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر اسلام اباد کی سیاست کرنے والوں کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن عوام کی املاک کو نقصان پہنچانے اور زبردستی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا۔ سرخ ڈھیری محبت آباد جلسے میں گیس سپلائی سکیم کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ اسلام کے نام پر تمام مسلمان شھید ہونا چاہتے ہیں مگر اسلام اباد کے لئے کوئی شھید نہیں ہوتا۔ مولانا فضل الرحمان سے سرکاری مراعات چھین جانے کا دکھ ہے جو ان کے لئے اب قابل برداشت نہیں ہے اس لئے ہمیشہ کی طرح اپنے کارکنوں کو اسلام کے نام پر ورغلا رہے ہیں اور خود اسلام اباد کے لئے تگ ودو کررہے ہیں۔سینئر وزیر نے کہا کہ اکرم خان درانی کے وزیر اعلی محمود خان کو گاجر، مولی کی طرح کاٹنے کے بیان پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے ایسے بیانات اپوزیشن لیڈر کو زیب نہیں دیتی ہےدھمکی امیز بیان پر سن لیں کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں کی طرف کسی نے میلی انکھ سے دیکھا تو ہمارے کارکن بھی صرف ایک اشارے کی دوری پر بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج کے نام پر لوٹ مار کی اجازت کسی کو بھی نہیں دیں گے جہاں پر بھی قانون کی خلاف ورزی ہوگی وہاں قانون حرکت میں ائیگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here