مردان رنگ روڈ پر حیدر خان کلی کے قریب ٹریفک حادثہ حادثہ میں 1 شخص جانبحق.
حادثہ سوزوکی مہران اور ویٹز موٹر کار کے آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں سوزوکی مہران موٹر کار میں سوار 1 شخص جانبحق جبکہ اس کا 6 سالہ بھتیجا اور دوست زخمی. حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 کی 2 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں. ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی ڈاکٹر ظاہر اور 6 سالہ محمد کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جانبحق ہونے والے 55 سالہ احسان اللہ سمیت ایم ایم سی منتقل کردیا. معلومات کے مطابق جانبحق شخص احسان اللہ 6 سالہ بھتیجے اور دوست کے ہمراہ مردان میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد اپنے علاقہ پشاور یونیورسٹی ٹاؤن واپسی پر افسوسناک حادثے کا شکار ہوئے.

Leave a Reply