مردان۔ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلا تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس کا موضوع تھا(بائیو ٹیکنالوجی میں حالیہ پیش رفت اور مشکلات)

(فخرالدین مردان )
مردان۔
عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ڈیپارٹمنٹ آف بائیوٹیکنالوجی کے زیر اہتمام پہلا تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگیا جس کا موضوع تھا(بائیو ٹیکنالوجی میں حالیہ پیش رفت اور مشکلات) اس موقع پر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان،وائس چانسلر ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر بخت جہان، ڈین آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان ایاز، پروفیسرڈاکٹر ہمایون،پروفیسرڈاکٹر رحم شیر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آیاز ،ا یسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ خٹک، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر مبارک علی، ڈاکٹر ضیاء الاسلام پروگرام منیجر اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی مہمان خصوصی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی ریکٹر انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے کانفرنس کے پہلے روز اپنے خطاب میں کہا کے بائیوٹیکنالوجی جنیٹک انجینئرنگ کی برق رفتار ترقی نے نہ صرف صنعت زراعت اور معیشت بلکہ خود سائنس کے اندر ہونے والی تبدیلیوں کے رجحانات کویکسر بدل لیا اس حوالے سے ہمیں خود کو ٹیکنالوجی کی اس انقلاب میں میں عہدہ برا ہونے کے لئے اسی مناسبت سے کام کرنا ہوگا تاکہ تیزی سے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے دور میں ہم اپنے آپ کو ہم آہنگ کر سکے کانفرنس کے چیف آرگنائزر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نظیف اللہ خٹک تھے ان کا کہنا تھا کہ اس انٹرنیشنل کانفرنس میں ملکی اور غیر ملکی سطح سے 58 ممالک سے 213 تحقیقی مقالے پیش کیے جائیں گے جن میں ایران برازیل انڈیا اور امریکا شامل ہیں مختلف ممالک سے اسکائپ کے ذریعے بھی مقالے پیش کیے جائیں گے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے کہا کہ انٹرنیشنل کانفرنس کے کے نہایت حوصلہ افزا نتائج آئیں گے اس سے براہ راست فائدہ سیول سوسائٹی کو ہوگا کیونکہ اس قسم کے انٹرنیشنل کانفرنس سے آئندہ آنے والی نسلوں کے چیلنجز کم ہوں گے خاص کر مختلف ممالک کے سائنسدان سے حاصل ہونے والی تحقیق سے نئی نسل کو فائدہ ہوگا آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خورشید خان نے کانفرنس کے پہلے روز شرکاء میں شیلڈ تقسیم کیے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here