مردان(ڈسٹرکٹ پولیس آئی پی آر) ضلع بھر میں پائیدار امن اور پولیو مہم کے حوالے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری۔ مردان ( دحق آواز)تھانہ سٹی،ہوتی،پا رہوتی،گڑھی کپورہ،رستم اور تھانہ ساڑوشاہ، کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 06مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے 04سہولت کار سمیت 86مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد۔

مردان(ڈسٹرکٹ پولیس آئی پی آر) ضلع بھر میں پائیدار امن اور پولیو مہم کے حوالے سے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری۔
مردان ( دحق آواز)تھانہ سٹی،ہوتی،پا رہوتی،گڑھی کپورہ،رستم اور تھانہ ساڑوشاہ، کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 06مجرمان اشتہاری، جرائم پیشہ افراد کے 04سہولت کار سمیت 86مشکوک افراد گرفتار، اسلحہ ومنشیات برآمد۔
وی او
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوسجاد خان کی خصوصی احکامات پرزیر نگرانی ایس پی آپریشن مشتاق احمد، سرکل ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں سرکل ایس ایچ اوز معہ آپریشن ٹیمزنے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے ، تھانہ سٹی، ہوتی،پار ہوتی،گڑھی کپورہ،رستم اور تھانہ ساڑو شاہ کے ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کے دوران سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب05مجرمان اشتہاری,جرائم پیشہ افراد کے 04سہولت کار سمیت 69مشکوک افراد کو گرفتارکیا گیا۔ دوران آپریشن02کلوگرام سے زائد چرس،3کلاشنکوف،ایک کالاکوف، 01بندوق، 17پستول اور 318عدد محتلف بور کے کارتوس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی،کاروائی کے دوران 135سے زائد مکانات چیک کئے گئے جن میں 08غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں جبکہ ناقص سیکورٹی انتظامات پر 03افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ پولیس نے جدید سائنسی آلات کے ذریعے230 موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور مشکوک افرادکا ڈیٹا چیک کیا،جن میں 53افراد کو زیر دفعہ107/151،21مشتبہ افراد کو زیر دفعہ 55/109جبکہ 12افراد 55/110کے تحت گرفتار کیا گیا۔
فخرالدین مردان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here