مراعات میں بیواؤں. یتیموں اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو ترجیح دیں

ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مرزا ناصر علی نے ضلع بھر میں غذائی قلت پر کام کرنے والی تمام غیر سرکاری تنظیموں کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنی مراعات میں بیواؤں. یتیموں اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو ترجیح دیں تاکہ ضلع بھر میں سے غذائی قلت کو کسی حد تک کم کیا جاسکے. یہ ہدایات انہوں نے آج اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی فار نیوٹریش کے ماہانہ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا. اجلاس میں کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں حکومت سندھ کے ایکسیلریٹیڈ ایکشن پلان کے تحت غذائی قلت کے خاتمے اور خوراک کے بہتر انتظامات کرنے کے متعلق کام کرنے والی مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ حکام نے شرکت کی. اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ مرزا ناصر علی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ تمام غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی ہدایات جاری کی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلع سانگھڑ کے پسماندہ علاقوں کی صورتحال خراب ہے اس لئے ان علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر فلاحی کام کیا جائے. محکمہ اطلاعات حکومت سندھ سانگھڑ.M.shabir.kk

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here