محکمہ مال کی طرف سے تحصیل کمپلکیس تخت بھائی میں سروس ڈیلیوری سنٹر کو مزید فعال کرکے ضرورتمندوں کیلیے آسانی پیدا کی جائے گی

(فخرالدین مردان )
مردان ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن آف لینڈ ریکارڈ بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا خائستہ الرحمان خان نے کہا ہے. کہ محکمہ مال کی طرف سے تحصیل کمپلکیس تخت بھائی میں سروس ڈیلیوری سنٹر کو مزید فعال کرکے ضرورتمندوں کیلیے آسانی پیدا کی جائے گی. وہ اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی کے دفتر میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمیشنر محترمہ ثوبیہ ضیاء سروس ڈیلیوری ڈیٹابیس منیجر سجاد خان .پروگرام آفیسر نور خان سسٹم منیجر کاشف خان اے ڈی سی فائنانس نیک محمد خان .ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی خان.لعل سید خان نائب تحصیلدار حاجی سبزعلی خان بار کے صدر قمر زمان ایڈوکیٹ کے علاوہ دیگر وکلاء حضرات بھی موجود تھے. اس موقع پر سروس ڈیلیوری سینٹر میں مزید آسانی پیدا کرنے کیلئے مختلف تجاویز پیش کئے گئے. گئے. پرجیکٹ ڈائریکٹر خائستہ الرحمان خان نے یقین دلایا. کہ اس سلسلے میں میں پائی جانے روکاوٹوں کو احسن طریقے سے دور کیا جائے گا. انہوں نے سروس ڈیلوری سنٹر کے مختلف کاونٹروں کا دورہ کرتے ہوئے بعض احکامات جاری کر دیئےگئے..

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here